3

حب: صنعتی آلودگی پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن کا سخت ایکشن، 5 فیکٹریاں سیل کرنے کا حکم

حب: صنعتی آلودگی پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن کا سخت ایکشن، 5 فیکٹریاں سیل کرنے کا حکم
حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے ورکرز ویلفیئر اسکول حب کا دورہ کیا اور اسکول میں جاری تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسکول کے طلباء کی جانب سے صنعتی آلودگی سے متعلق شکایت پر کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تحفظِ ماحولیات کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر ضلع حب کی 5 صنعتی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔
کمشنر سائرہ عطاء نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2012 کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی صنعتی یونٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ایکٹ 2012 پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کرتے ہوئے EPA افسران کو ماحولیاتی تحفظ سے متعلق مقررہ اہداف اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے ماحولیاتی انسپکشن ٹیموں کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی یونٹس کی باقاعدگی سے نگرانی اور ماحولیاتی قوانین کی پابندی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی یا غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں