1

 پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے 16 کھلاڑی پاکستان انڈر 17 سکواڈ تک پہنچ گئے

(رانا آزر)   پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے 16 کھلاڑی پاکستان انڈر 17 سکواڈ تک پہنچ گئے ہیں۔

یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے آج ایکس پر اپنی نئی پوسٹ مین بتائی ہے۔

محسن نقوی نے لکھا کہ  پاکستان بھر میں 1400 سکولز اور 21 ہزار نوجوان کھلاڑی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصہ ہیں۔ 

پاکستان انڈر 17 ٹیم میں شامل 20 میں سے 16 کھلاڑی دوہزار پچیس، چھبیس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سامنے آئے۔ 

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں کے لیے ریجنل انڈر 15، 17 اور 19 کرکٹ کا راستہ کھول دیا گیا۔

ملک بھر میں 16 ریجنل اکیڈمیز میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو پروفیشنل ٹریننگ دی جائے گی۔

سکول کرکٹ کے فروغ کے لیے ملک بھر میں 108 گراؤنڈز تیار کیے جا رہے ہیں۔

سکولز سے ریجنل اکیڈمیز تک نوجوان کرکٹرز کے لیے واضح راستہ قائم کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں