
( ویب ڈیسک) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نےکہا ہےکہ ایران چاہتا ہےکہ سعودی عرب اور یمنی حوثیوں میں جنگ ختم ہو، لگتا ہےکہ حوثی بھی سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے محسن رضائی کا کہنا تھا کہ قطری اور پاکستانی ثالثوں سے مشاورت جاری ہے، شرائط ثالثوں تک پہنچا دی ہیں،نیتن یاہو کی بھڑکائی جنگ سے نکلنے کے لیے شرائط تسلیم کرنا امریکہ کے مفاد میں ہوگا۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار ہے، ٹرمپ کی دھمکیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلےگا، امریکہ بغیر وجہ مفاہمتی یادداشت معاہدے سے نکلا تو ایران کو حکمت عملی بدلنےکا احساس پیدا ہوگیا، ایران کے بارے میں امریکی صدر کے اندازے اور حساب کتاب غلط ثابت ہوئے۔
محسن رضائی کا مزیدکہنا تھا کہ ایران آج امریکی فوج کی کمزوریوں سے واقف اور امریکی حملوں کا مقابلہ کرنےکے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے، ایران نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب بحری جہاز شکن میزائل کا تجربہ بھی کرلیا ہے،ایران پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اڈوں اور مفادات کو پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ نشانہ بنائیں گے۔






