1

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے میچ میں بیکن ہاؤس سکول نے ایچی سن کالج کو ہرا دیا

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے میچ میں بیکن ہاؤس سکول نے 20 رنز سے  ایچی سن کالج کو ہرا کر میچ جیت لیا۔  محسن نقوی نے بھی قذافی سٹیڈیم آ کر  یہ میچ دیکھا۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایچیسن کالج کی ٹیم  224 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔  

ایچی سن کالج  کی جانب سے سفیان نے 50 اور ذوالنورین نے 43 رنز بنائے۔ دائود توقیر نے 39،عبدالواسع نے 32 اور عمر راشد نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

بیکن بیکن ہاؤس کی جانب سے سلکندر علی اور حماد یونس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

شہریار بھٹی، رائے علی امجد، عبدالرمیض، ہارون ندیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ایچیسن نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

بیکن بیکن ہاؤس نے ایچیسن کالج کو میچ جیتنے کیلئے245 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  21 ہزار طلبہ میں سے نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے: محسن نقوی 

یہ بھی پڑھیئے:   پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے 16 کھلاڑی پاکستان انڈر 17 سکواڈ تک پہنچ گئے 

بیکن بیکن ہاؤس نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 244رنز بنائے۔ 

بیکن  بیکن ہاؤس کی جانب سے یعقوب خان نے 51، رائے علی امجد 47 اور عبدالرمیض 37 رنز بنا کر نمایاں  تھے۔ 

ایچیسن کالج کی جانب سے حسن مدثر نے 28 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ 

ایچیسن کالج کی جانب سے مغیث واصف نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں