1

ٹیلنٹ کو ٹیم میں بہرصورت جگہ ملے گی

 (24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں ہر صورت جگہ ملے گی ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یہ بات پی سی بی کے  ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے میچ کے بعد  کھلاڑیوں، آرگنائزرز اور شائقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ وہ سکول جن کے پاس گراؤنڈ نہیں ہیں ان سے معاہدے کئے جائیں گے   اور ان سکولوں کے بچوں کے لئے  گراؤنڈ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی ۔

محسن نقوی نے کہا کہ  نوجوان کھلاڑی محنت کریں ،سلیکشن میرٹ پر ہوگی ۔
کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ ملے گی ۔ پی سی بی 50 بہترین سکولوں کی ٹیم اپنی نگرانی میں لے گا۔
نوجوان کھلاڑیوں کیلئے گراؤنڈ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی ۔

آج رات قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پی سی بی سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے  افتتاحی میچ میں   بیکن ہاؤس سکول نے ایچی سن کو  20 رنز سے ہرایا۔

یہ بھی پڑھیں:   پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے 16 کھلاڑی پاکستان انڈر 17 سکواڈ تک پہنچ گئے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں