
( ویب ڈیسک ) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ہونے والی تجارت کا حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2 ہفتوں میں آبنائے ہرمز سے خام تیل، کارگو اور مائع قدرتی گیس کے حجم میں اضافہ ہوا ہے۔
2 ماہ میں ہرمز سے ایک ارب بیرل سے زائد تیل کی نقل و حمل میں معاونت کی گئی ہے، امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں 2 ہزار سے زائد تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکا سے مذاکرات کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کیلئے 3 شرائط پیش کردیں
ایڈمرل بریڈ کوپر نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب بارودی سرنگوں سے پاک ہے، خطے میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
پارٹنر ممالک کا فضائی دفاع مضبوط بنا رہے ہیں اور ڈرونز کا نیا مشترکہ یونٹ تشکیل دیا جا رہا ہے۔






