1

ٹرمپ کیمپ ڈیوڈ کا دورہ مختصر کر کے قبل از وقت وائٹ ہاؤس واپس پہنچ گئے 

(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں قیام مقررہ وقت سے پہلے ختم کر کے وائٹ ہاؤس میں واپسی اختیار کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کا دورہ مختصر کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، ٹرمپ اتوار کے روز طے شدہ وقت سے قبل کیمپ ڈیوڈ سے روانہ ہو گئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار تعطیلات کے دوران صدر کے سفری پروگرام میں تبدیلی معمول کی بات ہے جس کی ایک بڑی وجہ موسم بھی ہوسکتی ہے، کیمپ ڈیوڈ کے پہاڑی علاقے میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر کی سیکیورٹی میں شدید خلل! طیارہ حرکت میں آ گیا

 ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی سے قبل امریکی محکمۂ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کے لیے انتباہ جاری کیا تھا۔

انتباہ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان جاری کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں