
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا جاپان میں ہونے والے 2026 ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلوں کے قومی سکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سلمان مرزا بائیں انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے۔
پی سی بی کے مطابق سلمان مرزا کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
توقع ہے کہ سلمان مرزا اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے۔
مزید پڑھیں:ویرات کوہلی کی دولت سے متعلق ہوشربا انکشاف
واضح رہے کہ ایشین گیمز میں مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کا آغاز 24 ستمبر کو ہوگا۔
10 ٹیموں پر مشتمل مینز مقابلوں میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور میزبان جاپان براہِ راست کوالیفائی کر چکے ہیں، جبکہ نیپال، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور عمان کوالیفائنگ مرحلہ کھیلیں گے۔
صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا کوارٹر فائنل 28 ستمبر کو کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف کھیلےگی۔
پاکستانی ٹیم کا کیمپ آج سے 24 ستمبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے، ٹیم 24 ستمبر کی رات جاپان روانہ ہوگی۔






