
(24 نیوز)جاپان کے شہر ایچی نوگویا میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی۔
گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور تھائی لینڈ کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9 گول اسکور کیے، جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ بی میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ گروپ میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان کا اگلا میچ 22 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف ہوگا، جبکہ قومی ٹیم 24 ستمبر کو چین، 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو عمان کے خلاف گروپ میچ کھیلے گی، ایشین گیمز 2026 کے ہاکی مقابلے جاپان میں جاری ہیں، جہاں قومی ٹیم کی نظریں گروپ مرحلے میں عمدہ کارکردگی کے بعد اگلے مرحلے میں جگہ بنانے پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :قلات میں سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک






