
( ویب ڈیسک ) آبنائے ہرمز بحران سے قطر انرجی کے منصوبوں میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد الکعبی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے باعث کمپنی کے بعض ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں تاخیر ہو سکتی ہے، کیونکہ منصوبوں کے لیے درکار ضروری سامان قطر تک نہیں پہنچ پا رہا۔
نیویارک میں منعقدہ قطر اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر انرجی اس وقت مائع قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی کا سامنا کر رہی ہے، اگر آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دیا جائے تو چند ہفتوں کے اندر معمول کی سرگرمیاں بحال کی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے سفارتی رابطے جاری ہیں، قطری وزارت خارجہ
انہوں نے کہا کہ نارتھ ایسٹ فیلڈ ڈویلپمنٹ منصوبے کے بعض یونٹس 2027 میں پیداوار شروع کرنے والے ہیں جبکہ نارتھ ساؤتھ فیلڈ منصوبے سے ایل این جی کی پیداوار 2028 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
ان کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث ان منصوبوں کی تکمیل کے شیڈول پر اثر پڑ سکتا ہے۔






