
(24نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ اہم دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی نیویارک آمد پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، نیویارک میں قونصل جنرل عامر احمد آٹوزئی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن و قونصل خانے کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور اجلاسوں میں مصروف رہیں گے، وہ وزارتی سطح کے مختلف فورمز میں شرکت کے علاوہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے سے متعلق پاکستان کی ترجیحات اور اہم معاملات پر ملک کا مؤقف اور مداخلتیں پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب :خوفناک ٹریفک حادثے ،ایک ہی خاندان کے 7افراد سمیت9جاں بحق
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ وزیراعظم کے ہمراہ مختلف سرگرمیوں میں شرکت کریں گے جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے ہم منصبوں سے متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے،ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔






