1

مکہ الائنس!  دفاعی اتحاد کا اگلا مرحلہ سامنے آگیا

(ویب ڈیسک )پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ دفاعی اتحاد کی ادارہ جاتی تشکیل میں پیشرفت جاری ہے، مشترکہ ہیڈ کوارٹر کے قیام اور عملے کی تعیناتی کی تیاری جاری ہے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ دفاعی اتحاد کی عملی تشکیل کی جانب پیش رفت جاری ہے۔

 ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا مکہ الائنس مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور تینوں ممالک اسے عملی شکل دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی نے خبردار کر دیا

ہاکان فیدان کے مطابق اتحاد کی ادارہ جاتی ساخت اور سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق ہوچکا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں مشترکہ ہیڈ کوارٹر قائم اور عملہ تعینات کیا جائے گا۔

 سعودی عرب میں قائم ہونے والے سیکریٹریٹ کی سربراہی ابتدائی طور پر پاکستانی سیکریٹری جنرل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں