1

یورپ کی’’ کالی چڑیا ‘‘دنیا کا سب سے سریلا پرندہ قرار

(ویب ڈیسک )پرندوں کی چہچہاہٹ اکثر انسانوں کو سکون اور خوشی کا احساس دلاتی ہے، لیکن کیا کچھ پرندوں کی آوازیں دوسروں کے مقابلے میں واقعی زیادہ سریلی ہوتی ہیں؟

جرمنی کی یونیورسٹی آف ٹیوبنگن کے سائنس دانوں کی ایک نئی تحقیق نے اس سوال کا سائنسی انداز میں جائزہ لیا ہے۔

 تحقیق کے مطابق ’’یورپی بلیک سپیرو‘‘ کی آواز سننے والوں کو سب سے زیادہ پسند آئی۔

تحقیق میں 84 افراد کو جنگلی پرندوں کی 123 مختلف اقسام کی آوازوں کی ریکارڈنگ سنائی گئی اور ان سے پوچھا گیا کہ انہیں ہر آواز کتنی خوشگوار محسوس ہوئی۔

 نتائج میں عام  یوریشین بلیک برڈ، جس کا سائنسی نام ”ٹَرڈَس مَیرُولا“ ہے، سب سے زیادہ پسند کیا گیا، اسے پانچ میں سے اوسطاً 4.52 نمبر ملے۔

مزید پڑھیں:ویڈیو:طاقتور طوفان جاپان سے ٹکرا گیا،سیلاب کی وارننگ

 یہ کالی چڑیا یورپ کے باغات، پارکوں اور جنگلات میں عام طور پر دیکھی جاتی ہے ۔

 اس کی آواز کو نرم، مدھر اور بانسری جیسی خصوصیات رکھنے والی آواز قرار دیا جاتا ہے۔

 تحقیق میں یورپی گولڈ فنچ نے 4.26، یورپی رابن نے 4.04 اور بلیو ٹِٹ نے 3.92 نمبر حاصل کیے۔

اس کے برعکس ’برن اول‘ کی آواز سب سے کم پسند کی گئی، جسے اوسطاً صرف 1.32 نمبر ملے۔

 اس پرندے کی آواز نسبتاً کھردری اور تیز چیخ جیسی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں