1

ایشین گیمز میں پاکستان کو پہلا میڈل مل گیا 

( ویب ڈیسک )ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کو پہلا میڈل مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس سیمی فائنل میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عاصم خان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

رولز کے تحت عاصم خان برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے جس کی میڈل تقریب کل ہوگی۔

عاصم خان کے ساتھ گیمز میں ٹیم لیڈر کی ذمہ داریاں نبھانے والے دلاور خان نے  کہا کہ عاصم خان نے پاکستان کے لیے میڈل کا کھاتہ کھول دیا ہے، یقین ہے کہ باقی ایونٹس میں بھی پاکستان میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ عاصم خان کا ایشین گیمز میں پہلا میڈل ہے تاہم وہ اس سے پہلے ورلڈ برانز میڈل اور ایشین سلور میڈل بھی اپنے نام کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

عاصم خان کی بدھ کو کراچی واپسی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی خاتون کھلاڑی کا کمال، ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی

دوسری جانب پاکستان ایتھلیٹس کی ناکام پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

 پچاس میٹر فری اسٹائل میں سوئمرحمزہ آصف نے اپنی ہیٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی تاہم مجموعی نتائج میں ان کا نمبر تیسواں رہا۔

ٹرائی تھلون مکسڈ فائنل میں پاکستانی ٹیم کا آخری نمبر رہا۔ ثنا عارف، عنیشہ، مستغیث نور نے تین سو میٹر سوئمنگ، سات کلو میٹر سائیکلنگ، دو کلومیٹر رننگ مکمل کی، علی حسن مقررہ وقت میں یہ ایونٹ مکمل نہ کرپائے جس پر مجموعی رزلٹ این ڈی ایف قرار دیا گیا۔

 کوچ عبدالغفار گجر کے مطابق وہ اپنے ایتھلیٹس کی پرفارمنس سے مطمن ہیں، مجموعی رینک میں پاکستان کا چودہواں نمبر رہا۔

سوفٹ ٹینس مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کو چائنیز تائی پے، کوریا اور فلپائن سے بری طرح شکست ہوئی۔

ٹیبل ٹینس ویمنز ٹیم گروپ میچ میں پاکستان روایتی حریف بھارت سے ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں