پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔
میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے اور سیکیورٹی فورسز اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہے ہیں۔
3






