7

فٹبال ورلڈ کپ:ایک ہی دن دو بڑے اپ سیٹ

(24 نیوز)بلجیئم نے میزبان امریکہ کو ریڈ کارڈ دکھا دیا، ٹرمپ کا ٹرمپ کارڈ اور فیفا کا فیصلہ بھی امریکہ کو میچ نہ جتواسکا، بلجیئم نے امریکہ کو ایونٹ سے کک آؤٹ کردیا۔

سیٹل میں تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم میں امریکی فٹ بال ٹیم ہائی مورال اورریڈ کارڈ دکھائے جانے والے کھلاڑی بیلوگن کے ساتھ اُتری تھی۔

بلجیئم نے امریکی صدر کی سفارش پر ٹیم کے کھلاڑی بیلوگن کے ریڈ کارڈ کی معطلی کا فیصلہ واپس لئے جانے اور اپنی اپیل مسترد کئے جانے کا بدلہ بھی لے لیا۔

ورلڈ کپ فٹبال کے پری کوارٹر فائنل میں بلجیئم نے امریکہ کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔

 بلجیئم کے دو گول ڈی کیٹالاری نے کئے، جبکہ تیسرا گول ہنس ویناکن نے 57 ویں منٹ میں اور چوتھا گول انجری ٹائم میں رومیلو لاکاکو نے کیا۔

پابندی ہٹنے کے بعد امریکی فٹبالر بیلوگن نے بھی میچ کھیلا، امریکہ کا واحد گول ٹلمین نے بنایا۔

مزید پڑھیں:معروف کارٹون سیریز’’دی سمپسنز ‘‘کی 2026 فیفاورلڈ کپ فائنل سے متعلق پیشگوئی وائرل

فیفا ورلڈکپ پری کوارٹر فائنل میں کرسٹیانو رونالڈو کا جادو نہ چل سکا، ورلڈکپ فٹبال جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، اسپین نے پرتگال کو صفر کے مقابلےمیں ایک گول سے ہرا دیا۔

ڈیلاس کے فٹبال سٹیڈیم میں پرتگال کے خلاف اسپین نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، پرتگال کے دس حملوں کے مقابلے میں سپین نے 15 حملے کئے۔

ا یک طرف نوجوان لمین یامال تھے تو دوسری جانب تجربہ کار اور عمر رسیدہ کرسٹیانو رونالڈو، لمین یامال نے کئی مرتبہ پرتگال کے دفاع میں شگاف کیا، ساتھی کھلاڑیوں کو پاسز دیئے لیکن بدقسمتی وہ گول میں تبدیل نہ ہوسکے۔

 مقابلے کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں کوشش کے باوجود گول نہ کرسکیں۔

کھیل کے انجری ٹائم کا پہلا منٹ شروع ہوا تو اسپینش ٹیم نے ایک موو بنایا جس پر میکائیل میرینو نے گول کرکے ٹیم کو سبقت دلادی۔

 یہ برتری بقیہ وقت تک برقرار رہی اور سپین نے میچ ایک صفر سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں