8

سلمان خان کے ساتھ تعلق پرمعروف بھارتی اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

 (ویب ڈیسک)’’بگ باس 13 ‘‘سے مقبولیت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ شہناز گل نے بالی ووڈکےدبنگ سٹار سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق پر خاموشی توڑدی۔
32 سالہ اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ بگ باس 13 کے دوران سلمان خان نے میری ضرور حمایت کی، لیکن وہ صرف سچ کا ساتھ دیتے تھے۔
شہناز گل کے مطابق سلمان خان نے ’’بگ باس‘‘ میں میری حمایت ضرور کی، مجھے لگتا تھا کہ شاید میں ان کی پسندیدہ کنٹسٹنٹ ہوں، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا، سلمان سر ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتے تھے، ایسا نہیں تھا کہ وہ ہر معاملے میں میری حمایت کرتے تھے، وہ مجھے ڈانٹتے بھی تھے۔
شہنازگل نے سلمان خان کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ارد گرد موجود ہر شخص کا یکساں خیال رکھتے ہیں،وہ سب سے محبت کرتے ہیں، وہ ایک بہترین میزبان بھی ہیں، اگر آپ ان کے پاس جائیں تو وہ بہت اچھے طریقے سے آپ کی میزبانی کرتے ہیں، صرف میرے ساتھ ہی نہیں، وہ ہر ایک کا خیال رکھتے ہیں اور سب کو برابر کی اہمیت دیتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:عامر خان کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں، قتل پر 5کروڑ کے انعام کا اعلان
واضح رہے کہ ’’بگ باس 13 ‘‘کے دوران سلمان خان اور شہناز گل کے درمیان خوش گوار تعلقات اور دوستانہ انداز نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی تھی، جس کے بعد سے دونوں کے تعلقات کے حوالے سے باتیں کی جاتی رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں