
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما پارٹی کو بچانے کیلئے میدان میں آ گئے۔
پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پارٹی کے مخلص، نظریاتی اور دیرینہ کارکنوں سے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیاہے،وہ امین ذکی، رانا سہیل، رانا جلیل اور حنیف راجپوت فاؤنڈر ممبرز کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے بھی متحرک ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری، نیپرا نے منظوری دے دی
اکبر ایس بابر نے گزشتہ روزبانی کارکنوں سے رابطہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی قوم کو سیاسی اور دیگر قبضہ مافیا سے آزاد کرانے کیلئے قائم ہوئی، تھی آج خود سیاسی قبضہ مافیا کی گرفت میں ہے۔






