8

فٹبال:پیراگوئے کو شکست فرانس کوارٹر فائنل میں داخل

(24 نیوز)فرانس نے پیراگوئے کو ایونٹ کے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں ایک صفر سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

فلاڈلفیا میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں خلاف توقع پیراگوئے نے فرانسیسی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، حملے دونوں جانب سے ہوئے لیکن گول کوئی بھی ٹیم نہ کرسکی۔

اس ہاف میں ایک موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی، ایک دوسرے کو دھکے بھی دیےگئے، پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف کے ابتدائی 25 منٹ تک ٹیمیں سبقت حاصل کرنے کیلئے موقع کی تلاش میں دکھائی دیں۔

مزید پڑھیں:مراکش ، کینیڈا کا میچ، ایسا کیا ہوا کہ سب حیران رہ گئے؟

 70ویں منٹ میں ایک موقع فرانس کو اُس وقت مل گیا جب ایک موو کے دوران فرانس کے کھلاڑی کو غلط طریقے سے ڈی میں روکا اور گرایا گیا۔

ریفری نے وی اے آر کا سہارا لے کر فرانس کو پنالٹی ایوارڈ کردی جس پر ایم باپے نے گول کردیا۔

 میچ کے 10 منٹ کے انجری ٹائم کے دوران فرانس نے ایک اور خطرناک حملہ کیا جسے پیراگوئے کے گول کیپر نے ناکام بنادیا۔

ریفری نے کھیل ختم ہونے کی وسل بجائی تو فرانس کو پیراگوئے پر ایک صفر کی برتری حاصل تھی جس نے کوارٹر فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا جہاں اُس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں