
(ویب ڈیسک)فیفا ورلڈکپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں سپین کی فرانس کے خلاف 0-2 کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر پانچ سال پرانی ایک پوسٹ دوبارہ وائرل ہو گئی ہے۔
جولائی 2021 میں ایک ایکس (سابق ٹوئٹر) صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ 2026 کے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا، سپین کو 2-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرے گا۔
Argentina just beat Spain at the 2026 World Cup final, 3-2.
— dilemma (@actuallyimthe) July 11, 2021
اس پیشگوئی کا ایک اہم حصہ درست ثابت ہو چکا ہے کیونکہ سپین واقعی ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور انگلینڈ کا مقابلہ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اگرارجنٹینا کامیاب ہو جاتا ہے تو فائنل میں اس کا مقابلہ سپین سے ہوگا جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پرانی پیشگوئی کی درستگی پر مزید بحث چھڑ سکتی ہے۔
Could it happen…? ???? pic.twitter.com/1NuxOj8FST
— ESPN FC (@ESPNFC) July 14, 2026
اب دیکھنا یہ ہے کہ 5 سال قبل کی گئی یہ پیشگوئی کس حد تک درست ثابت ہوتی ہے۔
کیا ارجنٹینا آج جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کرے گا اور پھر سپین کو شکست دے گا یا پھر اس کے برعکس نتائج سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:18سے 31جولائی تک موسم گرما کی چھٹیاں، یکم اگست کو تعلیمی ادارے کھلیں گے






