8

پاکستان اور انڈونیشیا کی دوستی مستقبل میں مزید فروغ پائے گی؛خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری

(24نیوز) خاتونِ اول آصفہ بھٹو زردارینے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کی دوستی مستقبل میں مزید فروغ پائے گی،پام آئل اور دیگر زرعی اجناس کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کیلئے باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔
خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری سے پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسینانتو سوکوتجو نے ملاقات کی جس میں خاتونِ اول کی انڈونیشیا کے سفیر کو پاکستان-انڈونیشیا سرمایہ کاری فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباددی۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے خاتون اول کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت اور امن، ترقی و خوشحالی کے فروغ کیلئے مل کر کام کیا،انڈونیشیا کے بانی صدر سوکارنو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات تھے،ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس دوران ویکسین کی تیاری، خواتین کی کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

خاتونِ اول کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا پاکستان کے چاول بالخصوص سندھ میں پیدا ہونے والے اعلیٰ معیار کے چاول کی اہم منڈی ہے،زرعی تعاون کے فروغ سے کسانوں اور برآمدکنندگان کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے،پام آئل اور دیگر زرعی اجناس کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کیلئے باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔ 

آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ زراعت، غذائی تحفظ، خواتین کی کاروباری سرگرمیوں اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں،خاندانی منصوبہ بندی اور آبادی کے انتظام میں انڈونیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ 

 انڈونیشین سفیرکا کہنا تھا کہ انڈونیشیا دوطرفہ تجارت، زراعت، سرمایہ کاری، صحت اور ثقافتی تبادلوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں؛   بلاول بھٹو کا جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو جوابی خط ،مذاکرات اور مفاہمت پر زور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں