
(وقاص عظیم) وفاقی حکومت نےچاول کے ایکسپورٹرزکے لیےرعاعتی اسکیم میں3 ماہ کی توسیع کردی۔
حکومت نے 20 ارب روپےکے ڈرابیک اسکیم میں 2 فیصدکی اضافی رعایت بھی دے دی،عالمی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی قیمتیں بھارتی چاول کےبرابرکرنےکے لیے رعایت دی گئی،وزارت تجارت نے ڈیوٹی ڈرا بیک اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چاول کےایکسپورٹرز کے لئے باسمتی چاول پر9 فیصد رعاعتی ڈیوٹی ڈرابیک ہوگا،ایکسپورٹرزکونان باسمتی چاول پررعایتی ڈیوٹی ڈرابیک3 سے بڑھاکر5فیصد کردی گئی،ڈیوٹیز میں رعایت کی مدت 30 جون سے بڑھاکر30 ستمبر2026 مقررکی گئی ہے،ڈرابیک کلیمزکی کٹ آف تاریخ 30 ستمبر2026 تک کی گئی شپمنٹ کے لیے ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سنگل ونڈوکے ذریعے پیداہونے والےاہل ڈرابیک کلیمز کی رقم 20 ارب روپے تک پہنچ جائے،اس کے بعد مزید کوئی ڈرابیک کا کلیمز پیدا نہیں کیا جائے گا۔
خیا ل رہے کہ اس سےقبل ڈیوٹیز ڈرا بیک اور لیویز میں رعایت کا اطلاق 30 جون2026 تک تھا۔
یہ بھی پڑھیں : چاند نظر آ گیا، یکم صفر 16جولائی کو ہوگی






