
(24نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی میں مولانا فضل الرحمن کی ہرزہ سرائی کے خلاف مذمتی قرارداد آ گئی،
استحکامِ پاکستان پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی محمد علی کی جانب سے مذمتی قرارداد گلگت بلتستان اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی۔
اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کا یہ معزز ایوان جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان صاحب کی جانب سے پاک فوج کے عظیم شہداء کے متعلق دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں نوٹ کیا گیا کہ فضل الرحمان نے اپنے بیان سے شہداء کی عظیم قربانیوں ان کے اہل خانہ کے جذبات اور پوری پاکستانی قوم کے احساسات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان اسمبلی پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء کے بارے میں کسی بھی ایسے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے جس نے ان کی عظیم قربانیوں، خدمات اور قومی وقار کو مجروح کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں لاپتہ ہونے والے دو پاکستانیوں کو تلاش کر لیا گیا
شہداء پوری قوم کے ہیرو ہیں اور ان کا احترام ہر پاکستانی پر فرض ہے۔قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
یہ ایوان اس امر کا بھی اعادہ کرتا ہے کہ پاک فوج دیگر مسلح افواج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے افسران و جوانوں نے دہشتگردی انتہا پسندی اور بیرونی جارحیت کے خلاف بے مثال قربانیاں دیکر پاکستان کے دفاع امن اور استحکام کو یقینی بنایا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان ان تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے مادر وطن کی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء کے اہل خانہ کے صبر، حوصلے اور ایثار کو سلام پیش کرتے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں، عوامی نمائندوں اور قومی رہنماؤں پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی گفتگو اور بیانات میں ذمہ داری، احتیاط اور قومی مفاد کو مقدم رکھیں اور ایسے الفاظ یا بیانات سے اجتناب کریں۔ یہ ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے لئے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ جدوجہد کو ہر سطح پر سراہا جائے گا، قرارداد
شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ قومی تاریخ کا روشن باب سمجھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: خاتون ساتھی ورکرکو خواجہ سرا سے تشبیہ دینے پر سرکاری افسر کو جرمانےکی سزا سنادی گئی






