8

فیفا ورلڈ کپ کے دوسری سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا، انگلینڈ کوئی گول نہ کر پائے

(24نیوز)  فیفا ورلڈ کپ کے دوسری سیمی فائنل میں انگلینڈ اور موجودہ چیمپئین ارجنٹینا کے میچ کا  پہلا ہاف کسی گول کے بغیر تمام ہو گیا۔

پہلے سیمی فائنل میں سپین کی ٹیم نے فرانس کی ٹیم کو شکست دے دی تھی، اب جو ٹیم آج کا سیمی فائنل جیتے گی وہ اتوار  20 جولائی کو سپین کے ساتھ فائنل کھیلے گی اور ہارنے والی تیم ہفتے کے روز فرانس کے ساتھ تیسری پوزیشن کے لئے میچ کھیلے گی۔

امریکہ میں جارجیا کے اٹلانٹا سٹیڈیم میں ہو رہے میچ میں سٹیڈیم دونوں ٹیموں کے فینز سے بھرا ہوا ہے۔

کھیل کی ابتدا میں ہی ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے بال کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی اور اس میں اس حد تک کامیاب ہوئے کہ پہلے ہاف کے دوران ابل  56 فیصد وقت ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے درمیان گھومتی رہی اور انگلینڈ کو 44 فیصد وقت کیلئے بال کو اپنے قبضہ میں رکھنے کا موقع ملا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:    فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں دو ایرانی بھی جگمگائیں گے، ان کے نام کیا ہیں؟ 

دونوں ٹیموں نے دو دو شوٹس کیں لیکن انگلینڈ کو گول پر گول ہو جانے کے قابل شوٹ کرنے کا ایک موقع ملا جب کہ ارجنٹینا  کی ٹیم پہلے ہاف میں ایسا موقع بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

پہلے ہاف کے  42 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے  لیساندرو مارتینیز کو ریفری نے ییلو کارڈ دکھا دیا۔ 

 37 ویں منٹ میں ریفری نے انگلینڈ کے ایلیٹ اینڈریسن کو ییلو کارڈ دکھایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں