
(خورشیدرحمانی،اشرف خان )شارجہ سے کراچی آنے والا نجی ایئرلائنز کا کارگو طیارہ اورماڑہ کےقریب سمندرمیں گرا جس کی حکام نے تصدیق کردی ہے۔
حکام کے مطابق بوئنگ737 کو حادثہ نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیش آیا،کارگو طیارے کوپائلٹ رضوان ادریس اور فیصل جتوئی اڑا رہے تھ،طیارے میں عملے کے5 افراد سوار تھے ۔
نجی ایئرلائن نے اپنے کارگو طیارے کے لاپتا ہونے پر باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیاہے۔
اعلامیے کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارہ گزشتہ رات شارجہ سے کراچی آ رہا تھا کہ رات 9 بج کر 21 منٹ پر اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے،جن میں پائلٹ رضوان ادریس، فرسٹ آفیسر فیصل محمود، لوڈ ماسٹر توفیق خان اور انجینئرز عارف صدیقی اور محمد حامد شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق متعلقہ ادارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، جبکہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا رہا ہے،نجی ایئرلائن کی انتظامیہ نے عملے کی سلامتی اور محفوظ واپسی کے لیے دعا کا اظہار بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جدوجہد آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکنے والے برہان وانی کی شہادت کو 10سال بیت گئے
کراچی کے قریب لاپتہ طیارے کے مبینہ گرنے کے مقام کی نشاندہی کے بعد ریسکیو کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ،فضائیہ اور مرچنٹ ویسل شریک ہیں،پاک بحریہ کے 2جہاز اور ایک اے ٹی آر طیارہ بھی سرچ آپریشن میں شامل ہے۔
لاپتہ طیارے کی تحقیقات کیلئے ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز سے کچھ دیربعد کراچی پہنچے گی،ذرائع کے مطابق بیورو آف سیفٹی انویسٹی گیشن ٹیم کراچی سے جائے حادثہ پر روانہ ہوگی۔
واضح رہےتھے کہ شارجہ سے کراچی آنے والے نجی ایئر لائن کا کارگو طیارہ اورماڑہ کےقریب سمندرمیں گرگیا تھا جس کی حکام نے تصدیق کردی ہے، بوئنگ 737 کو حادثہ نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیش آیا،طیارے کی تلاش کا آپریشن جاری ہے،متعدد بحری اور فضائی وسائل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں،ترجمان پی اے اے کے مطابق حادثے کا شکار کارگو طیارے کا کراچی سے 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔