
(24 نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی تاہم میچ کے بعد جوڈ بیلنگھم کی لیونل میسی اور ویلنٹائن بارکو سے ہونے والی تلخ جھڑپیں بھی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں۔
میچ کے دوران جوڈ بیلنگھم اور لیونل میسی کے درمیان ریفری کے ایک متنازع فیصلے پر مختصر بحث بھی ہوئی۔
???? Jude Bellingham attacks Colo Barco for no reason. pic.twitter.com/hHRedke0kc
— All About Argentina ???????????? (@AlbicelesteTalk) July 15, 2026
انگلینڈ کے کھلاڑیوں کا مؤقف تھا کہ سخت فاؤلز پر ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو کارڈ ملنا چاہیے تھا لیکن ریفری نے ایسا نہیں کیا۔
انگلینڈ نے 55 ویں منٹ میں انتھونی گورڈن کے گول سے برتری حاصل کی مگر ارجنٹینا نے آخری لمحات میں شاندار واپسی کی۔
مزید پڑھیں:ورلڈ کپ: قومی ہاکی فیڈریشن نےبڑا منصوبہ بنا لیا
لیونل میسی نے پہلے اینزو فرنانڈیز کے برابری کے گول اور پھر اضافی وقت میں لاؤتارو مارٹینیز کے فاتحانہ گول میں مدد فراہم کی جس کے نتیجے میں ارجنٹینا 1-2 سے کامیاب رہا۔
میچ ختم ہونے کے بعد ویلنٹائن بارکو اور جوڈ بیلنگھم کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلنگھم نے بارکو کے سر پر تھپڑ مارا جس کے جواب میں بارکو نے انہیں دھکا دیا، دیگر کھلاڑیوں نے فوری مداخلت کر کے معاملہ ٹھنڈا کروا دیا۔
میچ کے بعد جوڈ بیلنگھم نے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انگلینڈ، ٹیم اور شائقین کے لیے ایک انتہائی مایوس کن دن ہے۔
واضح رہے کہ ارجنٹینا اب فائنل میں اسپین کا مقابلہ کرے گا جبکہ انگلینڈ تیسری پوزیشن کے پلے آف میں فرانس کے خلاف میدان میں اترے گا۔






