1

 جدوجہد آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکنے والے برہان وانی کی شہادت کو 10سال بیت گئے

(24نیوز)مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10سال بیت گئے۔
برہان مظفروانی نے اکتوبر2010 میں 15 سال کی عمرمیں بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہدِ آزادی کا آغاز کیا،انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرتے ہوئے جدوجہدِ آزادی کو نیا اندازدیا۔
8لاکھ بھارتی قابض فوج کی نیندیں اڑانے والے اس مجاہدِ آزادی کو8 جولائی 2016 کو شہید کر دیا گیاتھا،برہان وانی اور ان کے2 ساتھیوں کی شہادت کی خبرپھیلتے ہی لاکھوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

برہان وانی کی شہادت کا دن کشمیری عوام کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گاکیونکہ ان کی شہادت نے تحریکِ آزادی کشمیرکوایک نئی توانائی اورعزم سے ہمکنار کیا،انہوں نے خوف، جبراوربھارتی قابض فورسزکے مسلسل دباؤ کے باوجود مزاحمت کی راہ اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی شہید سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا سفر آخرت جاری،جسد خاکی نجف پہنچا دیا گیا
براہان وانی نے ڈیجیٹل دور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے سماجی رابطوں کے ذرائع کو کشمیری بیانیے کے اظہار کا وسیلہ بنایا،برہان مظفروانی اور دیگرہزاروں کشمیری شہداء کی قربانیوں کا بنیادی مقصد عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں