2

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کا روپ دھار کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا خطرناک گینگ گرفتار، 70 لاکھ روپے نقد برآمد، ڈی آئی جی عمران شوکت

کوئٹہ: سیکیو، رٹی فورسز کا روپ دھار کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا خطرناک گینگ گرفتار، 70 لاکھ روپے نقد برآمد!

کوئٹہ میں رات کی تاریکی میں خود کو سی ٹی ڈی (CTD) اور دیگر حساس اداروں کے اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنے والے منظم گروہ کو پولیس کے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) نے بڑی کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ گرفتار گینگ میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ اس گروہ کا ایک اہم کارندہ خود حاضر سروس پولیس اہلکار نکلا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 70 لاکھ روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں