(خورشید رحمانی)شارجہ سے کراچی آنے والا ٹو ائیر ویز کا بوئنگ 737 کارگو طیارہ کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں اچانک لاپتہ ہو گیا جس کے حوالے سے ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہوگئیں جبکہ ریسکیو آپریشن بھی شروع ہو کر دیا گیا۔
ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی آتے ہوئے نیویگیشنل سسٹم میں پاک خرابی کا شکار ہوگیا، کراچی ایریا کنٹرول سینٹر نے طیارے کو فوری رہنمائی فراہم کی، چند منٹ بعد طیارہ تیزی سے نیچے آنا شروع ہوگیا۔
طیارے نے اچانک سمت تبدیل کی، کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں ریڈار اور رابطہ منقطع ہوگیا، واقعے کے بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر فعال کردیا گیا، سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔
لاپتا کارگو طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے، مختلف ادارے مشترکہ طور پر لاپتا طیارے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نجی کمپنی کے طیارہ حادثے کی تصدیق کردی, ترجمان نے بتایا کہ شارجہ سے کراچی آنے والے نجی کارگو طیارے سے دورانِ پرواز رابطہ منقطع ہو گیا، کارگو طیارے نے پرواز کے دوران نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی۔
کراچی اے سی سی نے طیارے کو فوری رہنمائی فراہم کی،طیارہ اچانک تیزی سے نیچے آیا اور سمت بھی تبدیل کرلی، کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا،طیارے سے ریڈار اور مواصلاتی رابطہ بیک وقت منقطع ہوگیا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق واقعے کے بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر فوری طور پر فعال کردیا گیا،لاپتا کارگو طیارے کی تلاش کے لیے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، مختلف ادارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، نجی کارگو طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس ذوالفقار متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ،پاک فضائیہ کا ساب طیارہ بھی بولہاری سے روانہ ہو کر سرچ آپریشن میں حصہ لے رہا ہے ۔
پاک بحریہ کا اے ٹی آر طیارہ بھی تربت سے پرواز کر کے تلاش کی کارروائی میں شامل ہو چکا ہے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تجارتی جہاز کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک