1

افسوسناک خبر!فائرنگ واقعہ میں بڑی سیاسی جماعت کے رہنما کا بھائی جاں بحق

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع دیر لوئر میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) باجوڑ کے رہنما ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوی سم، باجوڑ کے مقام پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے عبدالرزاق کو نشانہ بنایا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی عبدالرزاق کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ 
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ضلعی عدلیہ میں نئے ججز تعینات کرنے کا فیصلہ، 31جولائی تک درخواستیں طلب،شرائط بھی سامنے آ گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں