
(24نیوز)وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آج فیصلہ گیا ہے کہ سارے نظام میں شفافیت کیسے لانی ہے ،اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی، اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں ویب سائٹ پر نشر کرے گی ، تمام شراکت داروں کے مفادات کو شفافیت کے ساتھ لے کرچلیں گے ، قیمت گرے گی یا چڑھے یا فوری عوام کو ریلیف منتقل ہوگا۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیراطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی مارکیٹ مین ڈیزل کا بھاؤ 140ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے ،پٹرول کا بھاؤ 89 سے بڑھ کر 100 ڈالر تک آچکا ہے ،ملکی وسائل استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو سہارا دینے کی کوشش کی ۔
ان کاکہناتھا کہ جو فیصلہ کررہے ہیں وہ تکلیف دہ ہوگا لیکن ریاست کیلئے مفید ہوگا،جب بین الاقوامی منڈی میں کمی ہوئی تو پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی کیں ،پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی سطح اب بھی کم ہے ۔






