3

ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا محفوظ اور معیاری طبی نگہداشت کے عزم کا اعادہ

ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا محفوظ اور معیاری طبی نگہداشت کے عزم کا اعادہ
انہوں نے کہا کہ ہر مریض کو محفوظ، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے،
حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں اصلاحات اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے،

ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری، طبی عملے کی استعدادِ کار میں اضافے اور جدید نظام کے فروغ پر توجہ مرکوز ہے،

دل، ذیابیطس، کینسر اور دیگر غیر متعدی بیماریوں کے مریضوں کے لیے محفوظ اور مسلسل طبی نگہداشت ضروری ہے،
مریضوں کا تحفظ صحت کے مؤثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے، حکومت بلوچستان اس حوالے سے اقدامات مزید مؤثر بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں