شاہد رند کا نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کوئٹہ،
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے بھائی ، کرنل شاہ میر خان رئیسانی کے والد نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں شاہد رند نے کہا کہ نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال کی خبر باعثِ افسوس ہے۔ اس دکھ اور صدمے کی گھڑی میں نواب محمد اسلم خان رئیسانی ، میر شاہ میر خان رئیسانی اور ان کے تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کسی عزیز کی جدائی ایک ایسا نقصان ہے جس کا خلا پُر کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے خاندان ایک عزیز اور اہم فرد سے محروم ہوگیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت و مغفرت سے نوازے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ شاہد رند نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت و توفیق کی دعا بھی کی۔






