2

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ایسٹ اور ویسٹ اضلاع کے درمیان کوآرڈینیشن اجلاس

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ایسٹ اور ویسٹ اضلاع کے درمیان کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ ثنا ماجبین، دونوں اضلاع کے انتظامی افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں دونوں اضلاع کے درمیان انتظامی امور، باہمی رابطوں، سرکاری امور کی مؤثر انجام دہی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ دونوں اضلاع کے افسران باہمی تعاون اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ذریعے انتظامی امور کو بہتر بنائیں، عوامی خدمت کو ترجیح دیں اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بہتر انتظامی رابطہ کاری، بروقت اقدامات اور افسران کی ذمہ دارانہ کارکردگی سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں