7

انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی  ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 277.97 روپے سے کم ہوکر 277.96 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر279.68 روپے پر برقرار ہے جبکہ  یورو 67 پیسے سستاہوکر 322.85 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 1.55 روپے سستاہوکر 380.10 روپے ، یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 76.77 روپے کا ہوگیا   ،سعودی ریال 1 پیسے اضافے سے 75.08 روپے پر آگیا۔

ادھرسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام  ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 2320 پوائنٹس کمی سے 175802 کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران انڈیکس 175790 کی سطح تک گر گیا۔

یادرہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 178123 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کے دام پھر گر گئے ، فی تولہ قیمت میں بڑی  کمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں