
(طیب سیف )سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات ہوئی،صوبے کے عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے پاکستان ریلویز اور حکومتِ پنجاب کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام اَن مینڈ لیول کراسنگز کو مینڈ کرنے کی ذمہ داری سنبھال لی، 177 لیول کراسنگز کو مینڈ کرنے کے لیے سات اعشاریہ نو ارب روپے مختص کیے جائیں گے، پنجاب کے 8 ریلوے روٹس پر ڈی ایم یوز (DMUs) چلانے کے لیے عملدرآمد ایم او یو تیار کیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کے تحت نیسپاک کی ٹیموں نے سروے کا آغاز کر دیا، اس سلسلے میں شاہدرہ نارووال سیکشن کا سروے مکمل کر لیا گیا ، ایم او یو کے تحت صوبے میں ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید خطوط پر ترقی کے اقدامات کیے جائیں گے۔
حکومتِ پنجاب نے ریلوے تنصیبات کے اطراف میں پارکس کے قیام کے لیے بھی بجٹ مختص کر دیا، شاہدرہ سے رائیونڈ تک ٹریک کے اطراف 40 پارکس بنائے جائیں گے۔
اس موقع پر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ محترمہ مریم نواز ایک ویژنری لیڈر ہیں، انہیں عوامی فلاح کا بھرپور احساس ہے،لیول کراسنگز کی بہتری سے حادثات میں نمایاں کمی آئے گی،ڈی ایم یوز سے پنجاب میں عوامی سفر مزید آسان اور تیز ہوگا، حکومتِ پنجاب کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مہاجر نشست ویلی تھری کی پولنگ سکیم جاری






