1

پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہونے آئے ڈی پی او کو سیلوٹ نہ کرنا مہنگا پڑ گیا

(ویب ڈیسک)استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہونے آئے ڈی پی او کو سیلوٹ نہ کرنا مہنگا پڑ گیا ، اجلاس میں باضابطہ معافی مانگ کر جان چھڑائی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران ارکان نے تحریکِ استحقاق پر بلائے گئے ڈی پی او کے ایوان میں داخلے کے انداز پر اعتراض کیا ، باوردی افسر کے ایوان میں داخل ہوتے وقت ارکانِ اسمبلی کو سیلوٹ نہ کرنے پر اجلاس میں احتجاج کیا گیا ۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ باوردی افسر ایوان میں داخل ہو تو ارکان کو سیلوٹ کرنا ایوان کے احترام اور روایات کا تقاضا ہے۔رکن اسمبلی نے احتجاجاً اجلاس چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ڈی پی او نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ارکانِ اسمبلی سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔

استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں معذرت کے بعد معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا لیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:بڑے سیونگ اکاؤنٹس رکھنے والوں کیلئے نئی مشکل، منافع کی ضمانت ختم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں