( چوہدری اختر ضیا) چونیاں کے علاقہ الہ آباد پٹرول کی مصنوعی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نہ ملنے پر شہریوں اور عملے میں کشیدگی پٹرول نہ دینے پر پٹرول پمپ کے گارڈ نے فائرنگ کر کے تین نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔
پٹرول پمپ پر شہریوں اور پٹرول پمپ کے عملے کے درمیان جھگڑے کا یہ واقعہ آج رات ساڑھے نو بجے ہوا۔ پٹرول پمپ کے گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں علی ملک رسول احمد یار اور علی شان شامل ہیں۔
ان زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس اس واقعہ کے بعد پٹرول پمپ پر گئی ۔ بعد میں پولیس نے پٹرول پمپ کے گارڈ صادق اور چار دوسرے ملازموں کو گرفتار کر لیا۔







