7

ایران اور  عرب ممالک میں مذاکرات!  روس کےانکشاف نے سب کو حیران کر دیا

(24  نیوز )روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے متحرک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بیان میں کہا کہ ایران اور عرب ممالک کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت کے عمل میں پاکستان، چین اور مصر کا تعاون شامل ہوگا، ایران عرب ممالک کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران کا بڑا جوابی وار!مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی

یاد رہے کہ  ایران نے امریکا کے مسلسل ساتویں رات حملوں کے جواب میں کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

 ایرانی فوج نے شمالی بحرِ ہند میں امریکی بحری جہاز پر کروز میزائل سے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے جاری رہے تو بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔

 ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے بھی بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کے علاوہ مصنوعی ذہانت کے مرکز کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں