5

گیری سوبرز کے بچھڑنے پر بابر اعظم کا پیغام وائرل

(24 نیوز)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گیری سوبرز کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

اس حوالے سے اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ نے اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔

 گیری سوبرز نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ انہوں نے دکھایا کہ اس کھیل میں کیا کچھ ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:شاہینوں کی کالی آندھی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹوباگو میں بھرپور پریکٹس

بابر اعظم نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام میں کہا کہ گیری سوبرز کی مہارت سے کئی نسلوں نے سیکھا اور آنے والی نسلیں بھی سیکھتی رہیں گی۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ان کے اہلِ خانہ اور ویسٹ انڈیز کے عوام کے ساتھ اظہارِ افسوس کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر سر گارفیلڈ سوبرز عرف گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں