
( مریم مظہر،فاران یامین ،اقصی ٰ شیخ)محکمہ موسمیات نے کل19 جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہرکردیا جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 32 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج 5 سے 30 فیصد تک بارش کے امکانات موجود ہیں، اس کے علاوہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے، شہر اس وقت آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہے، جبکہ فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 155 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان نہیں.
یہ بھی پڑھیں:گڈزٹرانسپورٹرزکا کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
دوسری طرف آج شہرکراچی کا کم سے کم درجہ حرارت28.0 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈہے،ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے ،اس وقت جنوب مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔






