7

لاہور ویلنشیا ٹاؤن کےگھر سے ماں اور 3 بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج

(عابد چوہدری)لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں گھر سے ماں اور 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج ہوگیا۔
لاہور پولیس نے مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیاہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کچھ عرصہ قبل امریکا سے پاکستان آیا تھا، وقوعہ کے روز گھر میں حلوہ ، چاول اور سالن پکایا گیا ،کھانوں کے نمونے لےکرفرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔
 پولیس کے مطابق زہر کی نوعیت اور حقائق کا تعین فرانزک رپورٹس میں ہوگا ،ابتدائی تفتیش میں گھر میں مزاحمت کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔

یہ بھی پڑھیں:کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
پولیس کے مطابق زیر حراست گھر کے سربراہ کا موبائل فون تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے،گھر میں برتنوں ، ڈریسنگ ٹیبل  اور دروازوں کے لیورز سے فنگر پرنٹس حاصل کیے گئے  ہیں،اہل خانہ کے علاوہ کون گھر میں آیا تھا؟فنگر پرنٹس رپورٹ میں اس کا تعین ہوگا،واقعے سے متعلق حقائق جلد سامنے آجائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں