3

لامین یامال کیساتھ تصویر میسی کا دلچسپ تبصرہ

(24 نیوز)ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر اور کپتان لیونل میسی نے سپین کے نوجوان کھلاڑی لامین یامال کے ساتھ اپنی وائرل ہونے والی پرانی تصویر پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔

 میسی نے 2007 میں لی گئی اس تصویر کو زندگی کا ایک حیران کن اتفاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ لامین یامال دنیا کے بہترین نوجوان فٹبالرز میں سے ایک ہیں اور ان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔

ارجنٹائن کے کپتان کا کہنا تھا کہ یامال میں غیر معمولی صلاحیت موجود ہے اور وہ آنے والے برسوں میں فٹبال کی دنیا میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ میسی اور لامین یامال کی مشترکہ تصویر حال ہی میں دوبارہ وائرل ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ کی 66سال بعد ورلڈکپ کے وکٹری سٹینڈ پر آمد، فرنس کو شکست، ایمباپے گولڈن بوٹ تقریباً لے اُڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں