6

  فٹبال ورلڈ کپ مل کر دیکھنے کیلئے لبرٹی چوک پر بڑی سکرین نصب ہو گئی

(24نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کا  فائنل دیکھنے کےلئے بعض شوقینوں نے  لبرٹی چوک پر بڑی ایک ای ڈی سکرین نصب کروا لی اور کئی ائیرکولرز کے ساتھ شائقین کے بیٹھنے کا بھی اہتمام کر دیا۔

ورلڈ کپ فائنل کے لیے لبرٹی چوک پر بڑی اسکرین نصب کروانے والوں کا کہا ہے کہ یہاں بیٹھ کر شائقین فٹبال آج رات  فائنل میچ دیکھ سکیں گے۔

ورلڈ کپ کا فائنل اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔یہ میچ  نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہوگا

 فائنل میچ رات 12 بجے شروع ہوگا۔ بڑی سکرین نصب کرنے والوں کا کہنا ہے کہ فٹبال کے دیوانے بڑی تعداد میں لبرٹی پہنچنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بڑی سکرین ساؤنڈ سسٹم لگانے کی تیاریاں آخری مراحل پر پہنچ گئیں۔ لبرٹی چوک پر فٹبال لوررز سلفیاں بناتے بھی نطر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  انگلینڈ کی 66سال بعد ورلڈکپ کے وکٹری سٹینڈ پر آمد، فرنس کو شکست، ایمباپے گولڈن بوٹ تقریباً لے اُڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں