
(وقاص عظیم ) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اور انٹیلیجنس بیورو نے مشترکہ کارروائی جس میں بین الصوبائی آئس سمگلنگ کے بڑے نیٹ کاورک مرکزی سرغنہ (کنگ پن) سمیت 4 ملزمان گرفتارکےگئے۔
ترجمان پنجاب سی این ایف کے مطابق 72 گھنٹے طویل انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں کوئٹہ سے پنجاب تک منشیات کی سپلائی چین مکمل طور پر توڑ دی گئی،آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 کلو گرام اعلیٰ معیار کی آئس برآمد کرلی گئی ہے جس کی مالیت 2 کروڑ 30 لاکھ روپے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان ملتان اور ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی اداروں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھے،گرفتار سرغنہ کے بلوچستان میں منشیات فروشوں سے براہ راست مالی اور سپلائی روابط تھے۔
یہ بھی پڑھیں : کینجھر جھیل میں کراچی کی رہائشی خاتون ڈوب کر جاں بحق






