6

بلاول بھٹو کشمیر میں ن لیگ کی بھڑکائی گئی آگ کو ٹھنڈا کر رہے ہیں :شرجیل انعام میمن

(24 نیوز )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کشمیر میں ن لیگ کے وزراء کی جانب سے بھڑکائی گئی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ن لیگ کے وفاقی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث کشمیر میں منفی فضا پیدا ہوئی،ن لیگ کے وزراء نے غیر سنجیدہ سیاست کرتے ہوئے کشمیری عوام کی توہین کی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ غرور اور تکبر کا عالم یہ ہے کہ ن لیگ کے وفاقی وزراء اپنے بیانات پر معذرت کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری ایک قومی رہنما ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بلاول چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مضبوط آواز بن کر وہاں کے عوام کے احساسِ محرومی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری اس وقت ایک حقیقی مدبرِ اسٹیٹس مین (True Statesman) کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :گرمی کی شدت اور سولر سے کم پیداوار کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں