4

خلیج کے ممالک کا  سفر کرنے والوں کیلئے پریشان کن صورتحال

(ویب ڈیسک)  خلیج کے ملکوں میں ہوائی آمدورفت کا بحران زیادہ گہرا اور شدید ہو گیا ہے۔ برٹش ائیر ویز، لفتھانسا، کے ایل ایم، ائیر کینیڈا، سنگاپور ائیرلائنز ا نے اپنی خلیج کے ممالک کے لئے فلائٹس معطل کر دیں۔    اگر آپ آئندہ دنوں میں انٹرنیشنل سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو جان لیں کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کی صورتحال کے باعث کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں اور کئی انترنیشنل فلائتس کے روٹ تبدیل ہو رہے ہیں۔

 گزشتہ کچھ دنوں کے دوران  بین الاقوامی ایئر لائنز کی جانب سے اگست، ستمبر اور اکتوبر میں روٹ معطلی میں توسیع کے کے اعلانات کے بعد دبئی اور مشرق وسطیٰ کے دیگر شہروں میں بکنگ کے ساتھ مسافروں کو اپنی منزلوں کی طرف سفر میں طویل دورانیہ کی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

کچھ کیریئرز نے اپنی فلائٹس کی  تعداد کو بھی کم کیا ہے یا دوبارہ بکنگ کے منصوبوں کو تبدیل کر دیا ہے۔ مسافروں کو ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے اپنی ایئر لائن سے براہ راست چیک کر لینا چاہیے کیونکہ دوبارہ شروع ہونے کی تاریخیں تبدیل ہو سکتی ہیں۔

کئی ائیر لائنز نے اپنی فلائتس معطل کر دی ہیں۔ ان  کے نام یہ ہیں۔

ایجین ایئر لائنز

ائیر آستانہ

ایئر کینیڈا

ایئر فرانس

ایئر بالٹک

برٹش ایئرویز

کیتھے پیسیفک

Finnair

آئی ٹی اے ایئرویز

KLM

لفتھانسا گروپ

فلپائن ایئر لائنز

سکوٹ

سنگاپور ایئر لائنز

ترکش ایئر لائنز

ترکش ایئرلائن نے دبئی، ابوظہبی، دمشق، بیروت اور امان کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں جبکہ ایران کے لیے خدمات معطل ہیں۔

دبئی، ابوظہبی اور عمان کے لیے ویز ایئر سروسز معطل ہیں، ستمبر کے دوران آپریشن دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی پرھیئے:   امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دےدی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں