
(ویب ڈیسک) کینیڈا کی حکومت نے امریکہ کئے صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد کینیڈا اور امریکہ کے درمیان ایک نئے پل گورڈی ہوو انٹرنیشنل برج کے افتتاح کی تقریب منسوخ کر دی۔
کینیڈا کی حکومت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تجارتی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے ونڈسر، اونٹاریو اور ڈیٹرائٹ کے درمیان گورڈی ہووے انٹرنیشنل برج کے افتتاح کے موقع پر امریکہ اور کینیڈا کے حکام کی جوائنٹ سلیبریشن تقریب کو منسوخ کر دیا ہے۔
کینیڈا کے انفراسٹرکچر منسٹر گریگور رابرٹسن کی ترجمان، جینا غسابہ نے ایک ای میل بیان میں کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں امریکا کی طرف سے دھمکی آمیز تجارتی کارروائی کی روشنی میں، دونوں ممالک کے درمیان جشن منانے کی تقریب کو آگے بڑھانا نامناسب ہوگا۔
اس پل کو طے شدہ شیڈول کے مطابق 27 جولائی کو ٹریفک کے لیے کھولا جانا ہے۔
ونڈسر کے میئر ڈریو ڈلکنز نے مقامی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ 24 جولائی کو اس پل کا ربن کاٹنے کی تقریب کا پلان تھا، جس میں امریکی اور کینیڈین حکام کی شرکت متوقع تھی۔
میئر ڈریو ڈلکنز نے بتایا کہ کینیڈا اب بھی 27 جولائی کو پل کھولنے کے لیے “پرعزم” ہے۔ اب 24 جولائی کو کینیڈین شہری اپنے طور پر اس پل کی تعمیر کو سلیبریٹ کریں گے۔
4.7 بلین ڈالر لاگت سے بننے والا یہ پل، جس کا نام ایک لیجنڈری ہاکی پلئیر ریڈ ونگز کے نام پر رکھا گیا ہے، اصل میں جون میں کھولنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
فروری میں، ٹرمپ نے کینیڈا کی طرف سے امریکی شراب، ڈیری مصنوعات پر محصولات کا حوالہ دیتے ہوئے، اس منصوبے کو روکنے کی دھمکی دی۔
امریکہ اور کینیڈا کے درمیان اس ماہ ٹول پر ڈیل کرنے کے بعد پل کے افتتاح کو آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی۔
نیا پل امریکہ-کینیڈا کی سرحد کی سب سے بڑی مال بردار بندرگاہ، ڈیٹرائٹ میں ایمبیسیڈر برج پر ٹرکوں کی آمدورفت کو آسان بنانے میں مدد کرے گا، جس نے 2023 میں تجارتی ٹرکوں کے ذریعے 126 بلین ڈالر کی تجارت کو سنبھالا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو نے بنگلہ دیش کےسینئیر سیاستدان کو سخت مشکل میں ڈال دیا






