
(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے وزٹ کا شیڈول جاری کر دیا ۔
نادراکی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو نئی شناختی دستاویزات کی فراہمی، تبدیلی یا تجدید کی تمام تر کارروائی ان کے گھر کے قریب ترین فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پمپس کی بندش؛ کاروباری افراد، طلبہ اور عام شہری شدید مشکلات کا شکار
نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان ایمبیسی ٹیم کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر الظہران میں دورہ کرے گی جہاں تمیمی نیو کیمپ ظھران ایسٹرن پراونس میں مقیم پاکستانیوں کے لئے کیمپ لگایا جائے گا،اس کیمپ میں 24 اور 25 جولائی 2026 بروز جمعہ اور ہفتہ، صبح 8 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک (مقامی وقت کے مطابق) پاکستانی شہریوں کو ان کی مطلوبہ دستاویزات فراہم کی جائیں گی۔






