(24نیوز) بنگلہ دیش بھارت سرحد پر سیلاب سے 40 دیہات بہہ گئے۔
ڈھاکہ سے 24 نیوز کے نامہ نگار سیلم رضا نے بتایا کہ بھارت کی ریاست میگھالیہ سے آنے والی شدید بارشوں اور پہاڑی سیلاب نے بنگلہ دیش کے ضلع نیتروکونا کے بنگلہ دیش-بھارت سرحد کلماکنڈہ اور درگا پور اپیضلات میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ سرحد کے قریب ندیوں اور ندی نالوں میں تیز رفتاری سے پانی داخل ہونے سے کم از کم 40 دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس سے پانی کھڑا ہوگیا ہے۔
سیلاب زدہ علاقہ میں مچھلی کے متعدد تالابوں میں کاشت کی گئی مچھلیاں کنارے ٹوٹنے کے بعد پانی میں بہہ گئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق بھارت کے میگھالیہ سے آنے والے پہاڑی سیلاب کا پانی کھرنائی، رنگچتی اور لینگورہ یونینوں سے بہنے والے مہادیو، گنیشواری اور منگلیشوری ندیوں میں تیزی سے داخل ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے بنگلہ دیش بھارت سرحد پر کم از کم 40 دیہات میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پانی کے تیز بہاؤ سے کئی سرکاری پرائمری اسکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: تھنڈر سٹارم کہاں اور بارشیں کہاں؛ موسم کی نئی فورکاسٹ آگئی
مقامی رہائشیوں اور بنگلہ دیش واٹر ڈیولپمنٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق منگل کی رات گئے پہاڑی ڈھلوانوں سے پانی اچانک سرحدی ندیوں میں داخل ہونا شروع ہو گیا۔ رات بھر پانی مختلف علاقوں میں پھیل گیا جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔







